سٹی 42: صدر آصف زرداری کی بھانجی ،پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کی بیٹی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی .
عائشہ تالپور کا نکاح سید شبیہ الحسن سے ہوگیا ۔نکاح کی تقریب آج شام بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
نکاح میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد موجود تھے۔ شادی کی تقریب بلاول ہاؤس میں جاری ہے
شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی
شادی کی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ،گورنر کے پی فیصل کنڈی کریم گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اوروزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھوڑ شادی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ارکان سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد شادی کی تقریب میں شریک ہوئی اورصوبائی وزراء بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے ۔
