ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت پاکستان نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن کشمیری عوام کی بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف جاری جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے ملک میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی تاکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔

حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھائیں۔ اس ضمن میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے پرامن انعقاد کے لیے بڑے شہروں میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ریلیوں اور عوامی اجتماعات کے دوران مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔