ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چوہدری،ضمانتوں میں توسیع

فواد چوہدری،ضمانتوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں ضمانتیں 13 فروری تک  توسیع کر دی گئی.

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ فواد چوہدری اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج ان کی 325 ویں پیشی ہے اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مذاکرات کی ضرورت کیوں ہے۔ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے، جبکہ اوسط آمدنی 2015 کی سطح پر واپس چلی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا: "لوگوں کو 2،2 ہزار سال کی سزائیں سنادی جائیں، کیا ایسے ملک چل سکتا ہے؟" انہوں نے اپوزیشن اور حکومت دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ مذاکرات میں سیاسی ذمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ اگلے مرحلے میں وہ ملتان کا دورہ کریں گے اور بشری بی بی کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ رہا کرنے کی حمایت کی۔