ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف، امریکی میگزین کی رپورٹ

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف، امریکی میگزین کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی متوازن اور دوراندیش خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان نے ایک جانب امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات اور دوسری جانب چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو متوازن انداز میں آگے بڑھا کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بہترین سفارت کاری کے باعث پاکستان خطے میں مرکزِ نگاہ بن چکا ہے جبکہ آئرن برادر چین نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے مؤثر علاقائی کردار اور کامیاب سفارت کاری کو بھرپور انداز میں سراہا ہے، جریدے کے مطابق چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے۔

پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی کے مثبت ثمرات واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کا قومی معاملات بالخصوص دہشت گردی کے خلاف یکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی۔

پاکستان نے بیک وقت امریکا کے ساتھ تعمیری اور چین کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو متوازن انداز میں آگے بڑھا کر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ 

عالمی جریدہ ڈپلومیٹ کے مطابق بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطہ میں مرکز نگاہ بن گیا،آئرن برادر چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثر کردار اوربہترین سفارت کاری کو بھر پور انداز میں سراہا۔

چین پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور سرحدوں سے باہر بھی مؤثر کردار ادا کرنے والا ملک تصور کرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کیساتھ پاک چین دوستی بھی مضبوطی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ، چین ، پاکستان کے عالمی اورعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔

چین سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کیلئے پاکستان کی کو بہترین اور موزوں تصور کرتا ہے،پاکستان بھی چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتا ہے،چین نے ایک بار پھر پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا،چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا ہے ۔

چین نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ جامع حکومت قائم کریں اور شدت پسندوں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی کریں ، چین نے پاکستان کے مؤقف کے مطابق افغان حکومت پر اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات پر زور دیا ہے ، چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی موقف کی بھرپور توثیق ہے، پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور دہشتگردی کیخلاف واضح موقف پر عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ نے مہر ثبت کردی ہے۔