ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہلکے بادل،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

لاہور میں ہلکے بادل،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ ،شہر کا مطلع ابر آلود ،افق پر بادلوں کے ڈیرے ہیں،‎سورج بھی جلوہ بکھیرنے کی کوشش میں ،‎ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی کا راج ہے۔
 شہر کا‎ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،‎ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد جبکہ ‎زیادہ سے زیادہ 22 اور کم سے کم 10 ڈگری درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ‎پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ‎سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم ‎بارش کا کوئی امکان نہیں۔
‎آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پہلا نمبر ہے،  شہر میں آلودگی کی شرح 282 ریکارڈ کی گئی۔
بات کریں ملکی مجموعی صورتحال کی تو محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی تا مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کی توقع ہے۔

درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔