این اے 6 سے سراج الحق کو شکست کا سامنا

این اے 6 سے سراج الحق کو شکست کا سامنا
سورس: google

ویب ڈیسک:  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو  لوئر دیر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 تفصیلات کے مطابق دیرلوئر کے حلقہ این اے 6  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے۔جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صرف 52545 لینے میں کامیاب رہے۔ موصول ہونےو الے اعدادو شمار کے مطابق  سراج الحق کو کم و بیش 23 ہزار 714 سے شکست ہوئی ہے۔