حافظ شہباز:پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، پی سی بی نے ناصر جمشید کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا، بورڈ نے بلے باز سے مزید پانچ الزامات پر وضاحت طلب کرلی۔پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی ناصر جمشید کو نشان عبرت بنانے پر تل گیا۔
بورڈ نے بلے باز کو نئی چار ج شیٹ جاری کرتے ہوئے ان پر مزید پانچ الزامات عائد کردئیے۔پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو جاری کی گئی چار ج شیٹ میں ان پر کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اُکسانے، بکیز سے رابطے کرنے، معلومات چھپانے، بکیز کے ساتھ ڈیل کرنے یا کرانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
ناصر جمشید کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 14 روز میں چارج شیٹ کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ناصر جمشید کی جانب سے الزامات مسترد کئے جانے کی صورت میں معاملہ ٹربیونل میں چلا جائے گا۔پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل تعاون نہ کرنے کی پاداش میں پہلے ہی ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کرچکا ہے۔