حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر کی ملاقات،امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راشد عمر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ 

 ایرانی سفیر نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی، رضا امیری مقدم نے امیر جماعت اسلامی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، کہا کہ  جماعت اسلامی کا انتخابی نظام انتہائی جمہوری اور قابل تقلید ہے۔  

ایرانی سفیر نے امیر جماعت اسلامی کو دورہ ایران کی دعوت دے دی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھ کہ فلسطین ایشو پر ہم ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کو ایران کی مزید حمایت کی ضرورت ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومت کو بین الاقوامی دباؤ سے باہر آنا چاہیے۔ حکومت کو یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ 

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری طاقت کے ساتھ فلسطین ایشو اور کاز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم جماعت اسلامی کے تاریخی کردار کو اتحاد امت کیلیے سراہتے ہیں۔ اس وقت عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے۔

ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔