سٹی 42: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری ہوگئی ۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ۔ سرکاری میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 93.6273 فیصد رہا ۔ گزشتہ سال یہ میرٹ 94.3621 فیصد تھا۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا میرٹ سب سے زیادہ 94.9167 فیصد رہا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.4955 فیصد رہا۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا میرٹ 94.2727 فیصد رہا۔نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 94.1955 فیصد رہا۔امیر الدین میڈیکل کالج کا میرٹ 94.0788 فیصد رہا۔راولپنڈی میڈیکل کالج کا میرٹ 93.997 فیصد رہا۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا میرٹ 93.8697 فیصد رہا۔پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 93.8652 فیصد رہا۔قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 93.8111 فیصد رہا۔گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 93.7879 فیصد رہا
ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.7636 فیصد رہا۔خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 93.7364 فیصد رہا ۔نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 93.7091 فیصد رہا۔سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 93.6899 فیصد رہا۔
ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 93.6596 فیصد رہا۔شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 93.6394 فیصد رہا۔ نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 93.6273 فیصد رہا۔
امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے ۔امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس کے ایپلیکیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ییں۔فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی۔فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا۔فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس کی تمام کالجوں میں امیدواروں کیلئے فیسیلیٹیشن ڈسک قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔
دوسری سلیکشن لسٹ 12 دسمبر کی شام کو ہی جاری کی جائیگی۔پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجوں میں اوپن میرٹ کی 3121 سیٹیں ہیں۔