ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف پنجاب بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

 موٹر وہیکل قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سخت ناکہ بندی کی جا رہی ہے,ای ٹی اوز کی سربراہی میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 8 مختلف مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

ای ٹی او ندیم چوہدری کا کہنا تھا کہ نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو موقع پر بند کیا جا رہا ہے جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس اتار کر ضبط کیے جا رہے ہیں، ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر ہی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے تاکہ مزید تاخیر اور خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے،کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ اور مشتبہ چوری شدہ گاڑیوں کو بھی پکڑ کر متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے صوبہ بھر میں ہفتے میں تین روز باقاعدہ ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے تاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا سکے۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد ٹریفک نظام کو منظم کرنا، جعلی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خطرات کم کرنا اور ریونیو میں بہتری لانا ہے۔