سٹی42: پی ٹی آئی کا بانی ایم کیوایم کے بانی والےراستے پرتیزی سے جا رہا ہے، جلد وہ بھی انجام کو پالے گا۔ یہ بات مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے آج اپنی گفتگو میں کہی۔
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے بانی کے پاکستانی اداروں کے متعلق ہرزہ سرائی پر مبنی ٹویٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، بانی چاہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرے تاکہ وہ اس کا ساتھ دیں۔
سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھاسٹیبلشمنٹ تھی، بانی پی ٹی آئی کو ایک "پروجیکٹ" کی حیثیت سے لایا گیا تھا۔
راثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ بانی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ ان کے مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا، ایم کیوایم کے بانی نے جس دن پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا اس کےبعد وہ کہاں گیا؟
بانی نےعظمیٰ خان کو کہا یہ لفظ استعمال کرنے ہیں۔ عظمیٰ نے اس کے بتائے ہوئے الفاظ استعمال کئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ، پی ٹی آئی کے85فیصد لوگ بانی کے ایجنڈے کے ساتھ نہیںہیں۔ بھارت جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کر رہی ہے ، بانی پی ٹی آئی جو سیاست کرنا چاہتا ہے، وہ نہیں ہوسکتی،وہ سیاست کوجہاں لے جانا چاہتتا ہے، اس کی پارٹی اس کے ساتھ نہیں چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی ایم کیوایم کے بانی والے راستے پرتیزی سےگامزن ہے۔ وہ جلد اپنے انجام کو پالے گا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا، پاکستان تحریک انصاف اوراڈیالہ تحریک انصاف الگ الگ جماعتیں ہوں گی، 10سے 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ جائیں گے، باقی اس بیانیے کےساتھ نہیں چلیں گے۔