پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے عبوری میرٹ لسٹ آ گئی

 پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے عبوری میرٹ لسٹ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ پر سب سے اوپر آنے والے پانچ ہزار اہل امیدواروں کی لسٹ  اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔

پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کی یہ عبوری میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے۔ اس میرٹ لسٹ پر موجود پانچ ہزار امیدواروں میں سے  3389 امیدواروں کو ہی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا۔

 ایم بی بی ایس کیلئے اوپن میرٹ 91.3 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے میرٹ 91.1 فیصدبننے کا امکان ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ن کے متعلقہ منتظمین نے بتایا ہے کہ امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات آئندہ  48 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں۔اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے۔اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ امیدواروں کو  داخلہ کیلئےمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کیے جائیں گے۔

داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار وں کی  اپنی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔میڈیکل کالج الاٹمنٹ کیلئے پہلی حتمی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔