ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’میاں نوازشریف اور شہبازشریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی‘‘

’’میاں نوازشریف اور شہبازشریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تقریب، حمزہ شہباز نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا، غریبوں کی چھونپڑیاں گرادی جاتی ہیں بنی گالہ محفوظ ہے، ایسا نیا پاکستان آپ کو ہی مبارک ہو جس میں سٹاک مارکیٹ روز ہی کریش ہو جائے، بولے نیب شہبازشریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 168 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شرافت بھٹی کی جانب سے قلمکار روڈ پر منعقدہ تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، شائستہ پرویز، رانا مبشر اقبال، علی پرویز، صبا صادق، بی بی وڈیری، میاں عمران جاوید اور ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین سمیت دیگر لوگ شریک تھے، حمزہ شہباز نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر کرپشن کا الزام لگانے والےعلیمہ خان کے پیسے کا حساب دیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےعوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، میاں نوازشریف اور شہبازشریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرضہ نہیں لوں گا خودکشی کرلوں گا کا نعرہ لگانے والے قرضہ مانگ رہے ہیں۔  

تقریب میں صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی  168 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جب کہ لیگی کارکنان میاں نوازشریف، میاں شہبازشریف زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔