ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلادالنبیﷺ کس دن ہو گی؟ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

عید میلادالنبیﷺ کس دن ہو گی؟ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پرتعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات پاکستان نے  ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات پاکستان نے چاند کی رویت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں  ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروزبدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ اگست 2026 پاکستانیوں کے لیے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہونے والا ہے، 2 وفاقی تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کے موقع پر عوام کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی عوام کو اگست میں لگاتار 3 چھٹیاں منانے کا موقع بھی مل بھی رہا ہے۔ کیلنڈر ایئر کے مطابق رواں برس 14 اگست جمعے کے ہو گی اور پوری قوم جشن آزادی منائے گی جب کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوگی، یوں چھٹیوں کا جشن 3 روزہ ہو جائے گا۔