ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا: ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس، پنشن میں بھی اضافہ

خیبر پختونخوا: ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس، پنشن میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ خصوصی الاؤنس اور پنشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

  محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے خصوصی کنوینس الاؤنس اور پنشن میں اضافے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق معذور سرکاری ملازمین کا خصوصی کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، یہ الاؤنس لوکل کونسل بورڈ کے افسران اور اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگا۔

 لوکل گورننس اسکول اور میٹرو پولیٹن پشاور کے ملازمین مستفید ہوں گے، تحصیل میونسپل انتظامیہ کے معذور ملازمین کو بھی نیا الاؤنس ملے گا۔ یہ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مقررہ شرائط اور ضوابط کے مطابق ملے گا، جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے موثر ہوگا۔

 خصوصی کنوینس الاؤنس کا فیصلہ لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس میں ہوا، اضافہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 14 جولائی 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ محکمہ بلدیات نے پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کیا ہے اور لوکل کونسل بورڈ کے پی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

 لوکل کونسل بورڈ کے تمام پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے لوکل گورننس اسکول، کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور اور خیبر پختونخوا کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے پنشنرز مستفید ہوں گے۔