سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی مشکل میں پھنس گئے

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: sheikh rasheed ahmed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اسلام آباد پولیس کی جانب سےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کی اسلام آباد رہائش پر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی اسلام آباد رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک یہ بتایا نہیں جا سکا کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے میں اسلام آ باد پولیس کامیاب رہی یا ناکام،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار لال حویلی روانہ ہوچکے ہیں ۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں بھی پولیس ٹیموں نے چھاپہ مارا ہے۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بھی اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ سے گرفتار کر لیا تھا ، جس کے بعد عمران خان کا سخت رد عمل سامنے آیا تھا ۔