ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے دوران 48 ہزار نئے طلبہ داخل

لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے دوران 48 ہزار نئے طلبہ داخل
کیپشن: Enrollment Campaign
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ مہم،لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک مہینے کے دوران 48 ہزار نئے طلباء کے داخلے کیے گئے ہیں۔
 حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹیز کے اہداف دیے گئے تھے، داخلہ مہم کے تحت لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک مہینے کے دوران 48 ہزار نئے طلباء کے داخلے کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر داخلوں کے اہداف حاصل کیے ہیں،لاہور کے سرکاری سکولوں میں اگست کے مہینے میں بھی داخلہ مہم جاری رہے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سربراہ پرویز اختر نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کو مستحکم بھی رکھا جائے گا،انھوں نے کہا کہ داخلوں کا اہداف حاصل کرنے کے لیے سکول کونسل میں شامل افراد کو متحرک کیا گیا تھا، پرویز اختر نے بتایا کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری سکولوں  میں داخلہ مہم کی نگرانی کی جا رہی ہے اس کے لئے افسران کی تعیناتی کی گئی ہے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے بھر کے اضلاع میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر  دیئے،سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کی نگرانی کے لئے 50 افسران کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ  سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم پر پیشرفت کی نگرانی کی جائےگی۔

 پہلی جماعت سے  پانچویں جماعت تک  نئے داخلے کیے جائیں گے اوران داخلوں کے لئےسکولزسربراہان اورسکولز کونسل  مشترکہ طور پر والدین کو بچوں کے داخلوں کیلئے  آمادہ  کریں گے، سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کے تحت مارننگ اور آفٹر نون پروگرامز میں بچے داخل کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer