اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں میرٹ لسٹیں جاری

اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں میرٹ لسٹیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: سرکاری کالجز میں فرسٹ ایئر کے داخلے، گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ، اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں پہلی میرٹ لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔
 سٹی 42 کے مطابق گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ میں پری میڈیکل کا میرٹ 889، پری انجینئرنگ کا میرٹ 872، جنرل سائنس میرٹ 702، آئی سی ایس فزکس میرٹ 856، آئی سی ایس شماریات 670، آرٹس 604، آرٹس کمپیوٹر 559، آئی کام 760 میرٹ مقرر ہوا ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔محکمہ تعلیم کا خواجہ سراء بچوں کیلئے احسن اقدام 

  اسلامیہ کالج سول لائنز میں پری انجینئرنگ کا میرٹ 955، پری میڈیکل 960، آئی سی ایس فزکس 915، آئی سی ایس شماریات 725، آئی کام 701 اور آرٹس 622 میرٹ مقرر ہوا ہے۔ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں پری میڈیکل کا میرٹ 850، پری انجینئرنگ 850، آئی سی ایس فزکس 850، آئی سی ایس شماریات 715، آئی کام 702، آرٹس 600 نمبرز رہا۔ میرٹ لسٹ میں شامل طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی اصل اسناد کے ساتھ ایڈمیشن کمیٹی میں پیش ہوں۔ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔