ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر  سمیت دیگر اہم شخصیات کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر  سمیت دیگر اہم شخصیات کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر  سمیت دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس  میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے   صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ،صوبائی وزیر نے چئیرمین کو  اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے  زراعت کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے بھی  ملاقات کی  اور پارٹی سربراہ کو  دنیا میں جاری معاشی بحران کے حوالے سے بریفننگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فیول کی مد میں سندھ کے ساڑھے تین لاکھ کسانوں کو  1500 روپے فی ایکڑ کے حساب سے ادائیگی کی گئی۔اس عمل سے سندھ میں 20 لاکھ ایکڑ زرعی زمین کو فائدہ ہوگا۔

 

  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہالار پتافی نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ، انہوں نے اپنی کارکردگی سے متعلق پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا۔

  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  سےشرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے بھی  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔