ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت سفر کی سہولت کے دوران رائڈرشپ کے نئے ریکارڈ قائم

مفت سفر کی سہولت کے دوران رائڈرشپ کے نئے ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:   پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے5روزہ مفت سفر کی سہولت کے دوران رائڈرشپ کے نئے ریکارڈ قائم ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق 5روز میں تقریباً 50 لاکھ مسافروں نے مختلف میٹرو بس اور ٹرین سروسز سے فری سفر کیا۔

خاص طور پر 8 اپریل کو 11 لاکھ 40 ہزار مسافروں نے مفت سفر کی سہولت حاصل کی۔ چارسے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 47 لاکھ 96 ہزار سے زائد مسافروں نے فری سفری سہولت کا فائدہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین سے تقریباً 15 لاکھ 26 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔لاہور میٹرو بس سروس سے تقریباً ساڑھے 8 لاکھ مسافروں کو سہولت ملی۔سپیڈو بسز سے 7 لاکھ سے زائد مسافروں نے فری سفر کیا۔گرین الیکٹرک بسز سے لاہور میں 1 لاکھ 7 ہزار اور راولپنڈی میں تقریباً 2 لاکھ مسافر مستفید ہوئے۔پاکستان میٹرو بس سروس سے تقریباً 8 لاکھ مسافر سفر کر سکے۔
ملتان میٹرو بس سسٹم سے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے فائدہ اٹھایا۔فیڈر روٹس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافروں نے فری سفر کیا۔مختلف اضلاع میں چلنے والی الیکٹرک بسوں میں 11 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔کل پانچ روز میں 6 ملین سے زائد مسافر مفت سفری سہولت سے مستفید ہوئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے غیر معمولی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور شکایات فوری دور کی جائیں۔

عوامی سہولت کے لیے ملتان میں 35، سیالکوٹ میں 30 اور گوجرانوالہ میں مزید 35 بسیں فری چلا دی گئی ہیں تاکہ شہری آسانی سے سفر کر سکیں۔

مفت سفر کی سہولت میں رائڈرشپ کے نئے ریکارڈ قائم