ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی : مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج جاری

پی پی ایس سی : مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ میں سب انجینئر کی 7 آسامیوں پر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں محمد حمراز، محمد شعیب، محمد زین عباس خان، حسام الدین، محمد جمشید اور محمد عثمان شامل ہیں۔

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لیبر میں اسٹینوگرافر کی 9 آسامیوں پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں عدیل وارس، عبدالرحمن عابد، انیلا اسلم، مہر النساء، علی حمزہ اور غلام محی الدین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ایک آسامی پر محمد عاطف منیر کامیاب قرار پائے جبکہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کی ایک آسامی پر احمد خان کامیاب ہوئے۔

مزید برآں،  انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 3 آسامیوں پر محمد اکاشہ ودود، محمد عمار عاصم اور حافظہ ایمن جبین کامیاب قرار پائے۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی جبکہ سیکرٹری پی پی ایس سی افضل احمد  نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔