ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے لیے بڑا اعلان

خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے لیے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے ٹرانسپورٹرز اور گاڑیوں کے مالکان کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں وہ اپنے شناختی کارڈ کے کوائف کی درستگی برائے روٹ پرمٹ فوری طور پر متعلقہ دفاتر (پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی) سے یقینی بنائیں۔

محکمے کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ متعدد کیسز میں شناختی کارڈ کا ریکارڈ پروونشل و ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز میں موجود ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا جس کے باعث روٹ پرمٹ کی تصدیق اور دیگر سہولیات کے حصول میں مسائل درپیش ہیں۔

لہٰذا تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے کوائف کی بروقت درستگی و یقینی بنائیں، حکومت خیبرپختونخوا کی پالیسی کے مطابق فنانشنل سپورٹ صرف انہی ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کو فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں روٹ پرمٹ، لنکنگ اور ریکارڈ درستگی کا عمل حکومت کی ہدایت کے مطابق ایک ماہ کے لیے مفت فراہم کیا جارہا ہے جس کے لیے کسی قسم کی فیس یا چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، بصورت دیگر ان کے روٹ پرمٹس منسوخ تصور کیے جائیں گے اور وہ فنانشل سپورٹ حاصل نہیں کرسکیں گے۔