ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے مال خانوں سے سرکاری اسلحہ غائب، ڈیڑھ کروڑ کا نقصان

پولیس کے مال خانوں سے سرکاری اسلحہ غائب، ڈیڑھ کروڑ کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب مقبول: فیصل آباد میں پولیس کے مال خانوں سے قیمتی اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایس ایم جی گنز، 25 لاکھ روپے سے زائد کی 10 ناکارہ ایس ایم جیز، اور دیگر قیمتی اسلحہ غائب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف گنز میں نقائص اور ٹیمپرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 36 لاکھ روپے مالیت کی 16 ایس ایم جی گنز کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ 2.5 لاکھ روپے مالیت کی سیمی گنز ٹیمپر شدہ حالت میں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ 1.5 لاکھ روپے کی 5 بارہ بور گنز غائب ہیں اور کئی دیگر گنز میں نقائص ہیں۔ فیصل آباد پولیس کے مال خانوں سے 3 لاکھ روپے مالیت کی 10 بارہ بور ٹیمپر شدہ گنز بھی غائب ہو چکی ہیں۔

فیصل آباد میں 3 لاکھ روپے مالیت کا 38 بور ریوالور بھی غائب ہے جبکہ 8 لاکھ روپے مالیت کے 2 بریٹا پسٹل اور ایک لاکھ روپے کی 2 ایم پی فائیو بھی غائب ہو گئی ہیں۔

ان غائب اور ناکارہ اسلحہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں۔