ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کچہ آپریشن کا آغاز ، آئی جی پنجاب کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کچہ آپریشن کا آغاز ہوگیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع ہوچکا ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر شروع ہونے والے آپریشن کی قیادت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان خود کر رہے ہیں۔کچے کے علاقے میں پولیس کی ٹیموں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔تاہم پولیس کے جوابی حملے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوچکا ہے, اور 6 ڈاکووں کو پولیس نےگرفتار کرلیا, تاہم باقی ڈاکو کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ٹیمیں ڈاکوؤں کا مسلسل پیچھا کر رہی ہیں۔دوسری جانب دوطرفہ شدید فائرنگ سےایک پولیس کانسٹیبل بھی زخمی ہوگیاہے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں اور کریمنل گینگز کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ پنجاب سے دو ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پی سی اور مختلف اضلاع سے دو ہزار مزید نفری کچہ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہے۔ 

 ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچہ کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں، آج  اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا آغاز کیا جائے گا۔اس سے قبل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہے جبکہ آج اندرونی علاقوں کو کلئیر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز ہورہا ہے۔

 آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ کچے کے علاقے سے مجرمان کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا۔پولیس جوانوں کا جوش و جذبہ جوان اور مورال بلند ہے ، سماج دشمن عناصر کا مستقل خاتمہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ آپریشن میں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں۔ کچہ آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

Bilal Arshad

Content Writer