ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، اسلام آباد ریڈ زون سیل

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، اسلام آباد ریڈ زون سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے سکیورٹی سخت کردی گئی اور اسلام آباد ریڈ زون کوسیل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ  پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اورغیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ، سابق ارکان قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سینٹرز اورمشیروں کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت ہوگی،  پارلیمنٹ جانے والوں کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا جائے گا، اسلام آباد ریڈ زون کے راستوں پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی  ۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پربھی سکیورٹی سخت کردی گئی، نادراچوک ، جناح ایونیو، سرینا چوک ، اورڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرزکھڑے کردیئے گئے ہیں اورپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے کر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلانے کا حکم دیا تھا۔