ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹیوں کے 6 بڑے منصوبے بند ہونے کا انکشاف

یونیورسٹیوں کے 6 بڑے منصوبے بند ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اکمل سومرو ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں کے 6 بڑے منصوبے بند کرنے کا انکشاف، ایچ ای سی نے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، ریسرچ گرانٹ فار فریش پی ایچ ڈی ہولڈرز، گرانٹ فار سائنٹیفک ایکوپمنٹ کے پراجیکٹس بند کردئیے ہیں۔

ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کی ڈویلپمنٹ کیلئے پندرہ سال سے جاری منصوبوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ منصوبے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی ایماء پر بند کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، ریسرچ گرانٹ فار فریش پی ایچ ڈی ہولڈرز، گرانٹ فار سائنٹیفک ایکوپمنٹ، سائنٹیفک انسٹرومینٹس پروگرام، ریسرچ ٹریول گرانٹ اور کانفرنس گرانٹ کے پراجیکٹ بند کیے گئے ہیں۔

چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے عہدہ سنبھالنے کے 6 مہینے کے دوران ہی مذکورہ پراجیکٹس بند کر دیے ہیں، اس ضمن میں وفاقی وزارت تعلیم نے بند کیے گئے پراجیکٹس کی تفصیلات ایچ ای سی سے طلب کرلی ہیں اور ان پراجیکٹس کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اس ضمن میں ایچ ای سی کو تفصیلی مراسلہ لکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایچ ای سی نے کریکولم ڈویلپمنٹ پروگرام کو بھی روک دیا ہے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پالیسی سے جامعات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔