حکومت پنجاب نے دل بڑا کر لیا،اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

حکومت پنجاب نے دل بڑا کر لیا،اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 2 لاکھ سکول ٹیچرز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے2 لاکھ سکولز ٹیچرز کو مستقل کرنے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ پرائمری اور ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو مستقل کیا جائے گا۔جن اساتذہ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے یا جو اپنا تعلیمی ٹارگٹ پورانہیں کر سکےانہیں ریگولر نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے ریفرنڈم کا پہلا روز لڑائی جھگڑے کی نذر 

 واضح رہے کہ سمری کی منظوری کے ساتھ ہی سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔