نبیل ملک: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ریفرنڈم کا پہلا روز لڑائی جھگڑے کی نذر، پی آئی اے انتظامیہ ریفرنڈم کےپر امن انعقاد میں مکمل ناکام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق : لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ریفرنڈم کا پہلا روز لڑائی جھگڑے کی نذر ہو گیا۔جبکہ پی آئی اے انتظامیہ ریفرنڈم کےپر امن انعقاد میں مکمل ناکام ہو گئی۔ ملازمین کے دھڑے انصاف فرنٹ، پیپلز یونٹی اور ایئرلیگ میں بٹ گئے۔
علاوہ ازیں ایئرلیگ کے حامیوں اور انصاف فرنٹ کے اسپورٹرز کی صبح سے لڑائی جاری ۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے ایک دوسرے کی قیادت پر شدید تنقید جاری رہی۔ ایئرلیگ کو شکست دینے کے لیئے پیپلز یونٹی اور انصاف فرنٹ نےایکا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کے خزانے خالی ہو گئے
دوسری جانب پی آئی اے ریفرنڈم میں بھی پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک ہو گئے۔ دونوں دھڑے مل کر ایئرلیگ کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں۔