ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے 500 نئے سکالر شپ؛ نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور کی ملاقات میں اعلان

 پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے 500 نئے سکالر شپ؛ نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور کی ملاقات میں اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اورپنجاب کی  وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین  کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے،بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئے سکالر شپ کا اعلان  کیا گیا 
محمد نواز شریف  نے کہا پاکستانی عوام کے دل آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے۔ ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی باہمی قربت بڑھانے بہترین وقت ہے۔ بنگلہ دیش اپنے  عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے  بنگلہ دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اور خواتین کی شمولیت میں کامیابیوں کو سراہا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا  پاکستان اور بنگلہ دیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے،تجارت اور براہ راست رابطے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت بخشیں گے- پنجاب بنگلہ دیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے- پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گےخطے میں امن، خوشحالی کے لئے پاک-بنگلہ دوستی کو دیرپا شراکت داری میں بدلیں گے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر  ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا بنگلہ دیش کے عوام ایٹمی دھماکہ کرنے پر محمد نواز شریف کو بڑے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔محمد نواز شریف آج بھی بنگلہ دیشی عوام کے دل میں خوشبو کی طرح بستے ہیں۔ بنگلہ دیش کی نئی نسل کے دلوں میں محمد نواز شریف کیلئے بہت عزت و احترام ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوامی خدمات اور سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے کہا پاکستان کے عوام کی خاطر محمد نواز شریف اور انکے خاندان کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ بنگلہ دیش ہرسطح پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔اپنے ملک کو تاریکی سے روشنی کی طرف لائے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقریروں کو بہت عرصے سے فالو کررہاہوں۔