ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کا نامزد سہیل آفریدی کون ہے

Suhail Afridi, سہیل آفریدی, KPK Chief Minister, City42, Bani PTI, Imran Khan, Adiala Jail, Ali Amin Gandapur

سٹی42:  خیبر پختونخوا میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پیچیدہ پراکسی جنگ کے دوران پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین نے اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو "برطرف" کرنے اور سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کا حکم بھیج کر نیا پینڈورا بکس کھول دیا ہے۔  اب سوال کیا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی کون ہے اور اس کی کون سی صلاحیت کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی نے اسے وزیر اعلیٰ بنانے کا حکم دیا ہے۔

بانی کا نامزد سہیل آفریدی کون ہے

 سہیل آفریدی کا تعلق خیبر پخنتوخوا کے سابق قبائل علاقہ اور موجودہ قبائلی ضلع خیبر سے ہے۔ وہ  پی ٹی آئی کے سٹوڈنٹ ونگ کا مقامی لیڈر تھا اور 2024 کے انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبرسے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا۔

سہیل آفریدی" انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن" خیبر پختونخوا کے صدر رہنے کے ساتھ پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے۔

2024 کے الیکشن کے بعد علی امین گنڈاپور نے اسے اپنا معاون خصوصی برائے کیمونی کیشن اینڈ ورکس بنایا۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں  رد و بدل کیا تو  سہیل آفریدی کو  ہائر ایجوکیشن کا وزیربنایا تھا۔ یہ ان کی پہلی بڑی اسائنمنٹ تھی۔ ہائر ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ کو  صوبہ کے انتظام و انصرام میں انتہائی غیر اہم اور معمولی نوعیت کی وزارت سمجھا جاتا ہے۔

آج اچانک اڈیالہ جیل میں دو سال سے قید  پی  ٹی آئی کے بانی نے ان سہیل آفریدی کو آج اچانک خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی بنانے کا حکم دے دیا ہے تو یہ سوال ہر جگہ ڈسکس کیا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی کون ہے اور اس میں ایسی کون سی خاص خوبی ہے کہ اسے جنگ زدہ صوبہ کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔