ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی کو سپورٹ کروں گا، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دینے کا اعلان

سہیل آفریدی کو سپورٹ کروں گا، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ دینے کا اعلان

 ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے  وزیراعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

 علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

 علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ  سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔

واضح رہے  بانی  پی ٹی آئی نے   علی امین گنڈا پور کو  وزارت اعلیٰ سے ہٹانے اور سہیل آفریدی کو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بنانے کا  حکم دیا ہے ۔ ابھی  علی امین گنڈاپور سے  استعفیٰ لیا گیا ہے جو  گورنر کو بجھوایا جائے گا ۔ 

اس کے بعد  وزارت اعلیٰ کا  انتخاب  الگ سے ہوگا جس پر پی ٹی آئی سہیل آفریدی کو نامزد کرے گی اور ووٹ کرے گی