ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی چاہتےہیں کہ پختونخوا حکومت خود کو "جنگ و جدل کی پالیسی"سےدور کرے، سلمان اکرم راجا

Salman Akram Raja, Bani PTI, Imran Khan, City42, Adiala Jail. KPK Chief Minister

سٹی42: پی ٹی آئی کے  سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر عمران خان نے گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہیے۔بانی چاہتےہیں کہ پختونخوا حکومت خود کو "جنگ و جدل کی پالیسی"سےدور کرے۔

 سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو ہٹادینا بہتر ہے۔ 

 سلمان اکرم راجا نے کہا  کہ عمران خان نے کے پی میں فوج پر آج بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہیے۔خیبر پختونخوا میں نیا آغاز ہو گا، نئی پالیسی دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔

سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو عہدے سے ہٹادینا بہتر ہے۔

سلمان راجا نے کہا کہ بانی نے یہ کہا ہے کہ میرا سوا دوسال سے یہی اصرار ہے کہ وفاقی حکومت کا جو طریقہ ہے اور انہوں نے جو پالیسی بنائی ہوئی ہے وہ ایک دم غلط ہے، کے پی حکومت خود کو اس پالیسی سے دور کرے۔ یہ پالیسی جنگ و جدل کی پالیسی ہے اس تمام عرصے میں ہم نے بار بار کہا کہ جب تک تمام سٹیک ہولڈر کو شامل نہیں کیا جائےگا، تب تک خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں امن نہیں ہوگا۔