ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حماس کے حملے،ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 290 ہوگئی ، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 280 فلسطینی شہید

 حماس کے حملے،ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 290 ہوگئی ، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 280 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)فلسطین اسرائیل کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے،ہر آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے،اسرائیلی بمباری سے اب تک 280 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اب تک فوجیوں سمیت 290 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 حماس نے اسرائیلی کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجیوں سمیت 290سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ۔

 ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مددسے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

 حماس نے 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹ برسائے، کامیاب آپریشن پر غزہ کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں کا جشن ، حماس کے حملے سے اسرائیل کے مختلف شہروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ، چھوٹے بڑے شہروں میں سائرن بجائے جاتے رہے جبکہ غزہ کی قریبی آبادی سے اسرائیلی فوجی بھاگتے اور شہری نقل مکانی کرتے رہے ،لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولنسز کے ذریعے سے اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا رہا۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد کے قریب 22مقامات پر سڑکوں پر لڑائی جاری ہےجن میں 5مقامات پر شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اسرائیل کے جنوبی علاقوں سمیت تل ابیب کیلئے بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں آبادی پر فضائی بمباری کردی جس کے نتیجے میں280فلسطینی شہید اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

 اسرائیلی طیاروں نے اسپتالوں اور ایمبولنسز کو بھی نشانہ بنایا، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جھڑپیں شروع ہوگئیں ، اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

 حماس کے مطابق انہوں نے غزہ پر صہیونی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بھی 150راکٹ حملے کئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج نے غزہ پر2ہزار سے زائد فضائی حملے کئے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو 3 بجے اسرائیل فلسطین تنازع پر اجلاس بلا لیا ہے