ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلح افواج کو خراج تحسین، لاہور میں خصوصی فلوٹس تیار

مسلح افواج کو خراج تحسین، لاہور میں خصوصی فلوٹس تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: ایم ڈی پی ایچ اےکی جانب سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی فلوٹس اور ماڈلز تیار کر لیے گئے ہیں، جنہیں شہر کے مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔

ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد  کا کہنا تھا کہ  ان فلوٹس پربری فوج ، بحری اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ماڈلز تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلوٹس شہر کے مختلف علاقوں میں چلائے جائیں گے، جہاں ملی نغمے اور قومی ترانے بھی بجائے جائیں گے تاکہ شہریوں میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پاک فوج کی بہادری، شجاعت اور ملک کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج رات 8 بجے   لبرٹی چوک میں “عزمِ عالی شان” کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کے نامور گلوکار پرفارم کریں گے۔

ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق کنسرٹ میں داخلہ بالکل مفت ہوگا اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔