ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری کی’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد

عظمیٰ بخاری کی’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے “آپریشن بنیان المرصوص” کی تکمیل کے ایک سال پورے ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معرکہ قومی تاریخ کا ایک سنہرا باب بن چکا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “آپریشن بنیان المرصوص” میں پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار کارکردگی دکھائی، جو آنے والی نسلوں کے لیے مثال رہے گی۔ ان کے مطابق پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا بھر کی افواج کے لیے ایک اسٹڈی کیس بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ   اسحاق ڈاربھی اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، جبکہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے اور اس کی پہلی ترجیح امن ہے۔ تاہم انہوں نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جو امن کو کمزوری سمجھے گا،اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا،بھارت کے لیے بہتر ہے وہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی اپنی پراکسیاں بند کرے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر موقع پر ملک کا دفاع مضبوطی سے کیا ہے اور قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔