قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل۔ڈی۔اے، چیف آفیسر کی آسامیوں سمیت دیگر محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیف آفیسر / میونسپل آفیسر (ریگولیشنز) کی 20 اسامیوں کے لیے 97 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) کی 16 اسامیوں کے لیے 75 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سپیشل پرسنز اور اقلیتی کوٹہ کی ایک، ایک آسامی کے لیے کوئی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔ ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 اسامیوں کے لیے ایک امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پایا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں سٹینوگرافر کی 4 اسامیوں کے لیے 37 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں سٹینوگرافر کی 6 اسامیوں کے لیے 15 امیدوار اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔
زراعت ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کے لیے مزید 10 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے مزید 5 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
تحریری امتحان اور ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو، اردو شارٹ ہینڈ اور اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو اور ٹیسٹ کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔