سٹی 42 : سابق وزیراعظم، مسلم لیگ نون کے صدر اور مینٹور میاں نواز شریف پاکستان کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبہ کو بڑھانے کے لئے متحرک ہو گئے۔
میاں نواز شریف آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں اور کارنوں سے ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے اسلام آباد میں پہلی ملاقات چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔
وزیراعظم ہاؤس مین ہونے والی اس خاص ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے قائد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس آ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے اور مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور عوام کے جذبہ کو یکجا کرنے کے لئے مسلم لیگ نون کی قیادت اور کارکنوں کو ہر سطح پر مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا ایکٹوزم
پنجاب میں مسلم لیگ نون کے کارکن اور مقامی رہنما جن مین ارکانِ صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں، وہ دو روز سے قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔
مسلم لیگی کارکنوں کے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ کل لاہور سے شروع ہوا اور پنجاب کے بہت سے شہروں مین ریلیاں نکالی گئیں۔ آج بھی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔