ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: عطاء تارڑ

بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا: عطاء تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے،  ہم نے 40 سے 50 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا، دشمن کے پانچ جدید جنگی طیارے، ڈرونز اور متعدد فوجی چوکیاں تباہ کی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا لیکن پاک فضائیہ نے انہیں خاک میں ملا دیا۔ یہ صرف طیارے نہیں گرے، بھارت کا غرور اور مورال گرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کِل تکنیک سے گرایا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا اور بھارتی فوجیوں کو سفید جھنڈا لہرانا پڑا جو ان کی شکست کا ثبوت ہے۔ہم نے پہلے چائے پلائی تھی، اب ہوم ڈیلیوری کی ہے۔ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو کسی بھی وقت، کہیں بھی جواب دینے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔ جواب آئے گا ضرور آئے گا لیکن کب اور کیسے دینا ہے، اس کا فیصلہ ہم کریں گے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا خود مان چکا ہے کہ پاکستان نے طیارے گرائے۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے حکمت عملی تبدیل کر رہا ہے لیکن دشمن چاہے جو بھی حربہ آزما لے، قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پوری دنیا کو پیغام ہے کہ پاکستانی متحد ہیں۔

عطاء تارڑ نے خطاب کے اختتام پر پاکستانی شاہینوں کو قومی اسمبلی سے سلام پیش کیا اور واضح پیغام دیا کہ دشمن اگر کوئی غلط فہمی رکھتا ہے تو اسے جلد مایوسی ہوگی۔