پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف

 پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف ، پنجاب حکومت کا پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول پیماء کے ماتحت آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ،محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں بھی زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کی تعداد 6 سے زائد ہے۔مذکورہ پرائمری سکولوں کو پیماء کے ماتحت آوٹ سورس کیا جائیگا۔سکول آنرز کو فی طالبعلم 650 روپے ادا کیا جائیگا۔عمارت سرکار کی ہوگی، لیکن بجلی کا بل اور دیگر واجبات سکول آنرز کے ذمہ ہوگا۔محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز 50 سے کم بچوں والے پرائمری سکولوں کا ڈیٹا بھی مہیا کریں۔جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ہزاروں سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی گئی لیکن تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
 

Ansa Awais

Content Writer