ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خود مخالفوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہے، مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzaib, Imran Khan, Imran Shafqat, Twitterr, Twitter Trends, Hashtag, Killer, Twitter Post, Shahbaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اطلاعات کی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان میڈیا، ججوں اور سیاسی مخالفین کے قتل کی سازش میں ملوث ہیں، اپنی سازش بے نقاب ہو جانے پر وہ دوسروں پر اپنے قتل کی سازش کا الزام تھوپ رہے ہیں۔ 

عمران خان کی جانب سے ٹویٹر میں اپنےاکاونٹ سے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کر کے ٹویٹ کرنے کےردعمل میں مریم اورنگزیب نے انہیں  آڑے ہاتھوں لیااورٹویٹر میں ان کی ٹویٹ کو کوٹ کر  کے سوال کیا کہ عمران خان کی اپنی صوبائی حکومتوں نے ان کے جھوٹے الزامات پر ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹیں۔ مریم اورنگزیب نے لکھا  "جب تم پہ قاتلانہ حملہ ہوا اُس وقت خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں مقدمہ کرواتے تمہاری اپنی حکومت اور وزیراعلیٰ تھا. کیا وہ سازش میں شامل تھے؟ تمہارے جھوٹوں پہ اُنھوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟ میڈیا، جج،سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کاالزام لگا دیا؟ واہ ."

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو الزام دوسروں پہ لگایا مجرم خود نکلے . دوسروں کو چور ڈاکوکہااورخود ڈاکو ثابت ہوئے،مخالفین، صحافی، جج وکلا کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کےمقدمے میں 6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو؟ شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دو عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے؟

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ کو کوٹ کر کےانہیں بہروپیا قراردیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر عمران صرف الزام ہی کیوں لگاتے ہیں کسی بھی الزام کا کوئی ثبوت لے کر کبھی عدالت کیوں نہیں جاتے۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ "بہروپیے حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں۔ ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتاہے، جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے۔ آئینی حق ٹویٹر ، ریلی اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ . 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں نہ عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں ؟جھوٹے الزام لگانا الزام تراشی کرنا بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟"

مریم اورنگزیب کی عمران خان کے جواب میں لکھی ان تین ٹویٹس کے بعد ٹویٹر میں مسلم لیگ نون کے ہزاروں حامیوں نے لاہور کےصحافی عمران شفقت کےاتوار کی شام یو ٹیوب میں اپ لوڈ کئے ہوئے ایک وی لاگ کے انکشافات کو لے کرعمران خان کو قاتل قرار دیتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ کچھ حامیوں نے عمران شفقت کے انکشافات کےحوالہ سے ایک ہیش ٹیگ  بھی بنا دیا جس کےالفاظ "عمران قاتل کو گرفتار کرو" ہیں۔ یہ ہیش ٹیگ تھوڑی ہی دیرمیں ٹویٹر  ٹرینڈز میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ہزاروں پاکستان اس میں ٹویٹس کرنے لگے۔

مسلم لیگ نون کی سوشل میڈیا ٹیم کے لیڈر عاطف رئوف نے اس ہیش ٹیگ میں عمران خان کے حوالہ سےلکھا "قتل خود کرواتا ہے اور ملبہ کسی اور پر ڈالتا ہے اسی روش کو اختیار کرتے ہوئے قاتل نیازی نے اپنے ورکر کاقتل کروایا اور پنجاب پولیس پر اس کا ملبہ گرایا تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کر سکے"

اس ہیش ٹیگ میں کسی نے ایک پوسٹر بنا کرٹویٹ کیا جس میں سوال کیا گیا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اختلاف کرنے والے بعد میں مارے کیوں جاتے ہیں۔

اس پوسٹرکو بعد میں بہت سے یوزرز نے کاپی کر کے ٹویٹ کیا ۔