ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرڈاکٹر فرزانہ باری سمیت 10خواتین گرفتار

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرڈاکٹر فرزانہ باری سمیت 10خواتین گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے احتجاج کرنے والی 10 خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

 گرفتارہونے والوں میںڈاکٹر فرزانہ باری سمیت منتظمین اور شرکاء بھی شامل ہیں،خواتین کو گرفتاری کے بعد ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہےاور کسی قسم کے جلسے احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

 پاکستانی خواتین میں ہنر کی کمی نہیں، جو زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف اپنے اور اہلخانہ کیلئے روزی روٹی کما رہی ہیں بلکہ ملکی معیشت میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کیلئے بھِی پرعزم ہیں۔

 پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے سرگرم ہیں اور گھروں میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلانے والی پاکستانی ہنر مند خواتین بھی ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 کپڑوں پر سلائی کڑھائی ہو یا رنگوں سے تخلیق کئے گئے حسین شاہکار، دلکش موم بتیاں بنانے کا منفرد آرٹ ہو یا گھریلو سجاوٹ کی اشیاء سبھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں تو خواتین کے ہنر کا منہ بولتا ثبوت بھی۔

 پاکستان کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے تاہم لیبر فورس میں ان کی شرکت صرف 21 سے 23 فیصد کے درمیان ہے۔

 خواتین کا کہنا ہے کہ مناسب مواقع فراہم ہوں تو وہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت بڑھ جائے تو ملکی جی ڈی پی میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔