ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، دو نوجوان جاں بحق

چونیاں بائی پاس پر موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، دو نوجوان جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (چوہدری اختر ضیاء)چونیاں بائی پاس پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ چونیاں بائی پاس پر کوٹ پربیرا کے قریب کنڈان موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 28 سالہ امیر شاہ اور 23 سالہ ابو بکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوانوں کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیں۔

حادثے کی خبر ملتے ہی لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔