عرفان ملک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خواتین کی آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور اور فیصل آباد سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں ملزم ندیم احمد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
حکام کے مطابق خواتین کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے میں ملوث ملزم محمد احسان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ واٹس ایپ پر خاتون کی نجی تصاویر شیئر کرنے اور انہیں دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم ذوالفقار کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح خاتون کو بلیک میل کر کے 15 لاکھ روپے وصول کرنے والے ملزم محمد ریحان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر خاتون کا قابل اعتراض مواد اس کے رشتہ داروں کو بھی ارسال کیا تھا۔