فاران یامین: لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں رضوان اور لیاقت کو جامعہ نعیمیہ کے قریب خالی پلاٹ سے گرفتار کر لیا ملزمان علاقے کے گرد و نواح میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1910 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش شاہد کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1370 گرام چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔