حکومت کا مدارس کو کھولنے کی اجازت دینے سے انکار

حکومت کا مدارس کو کھولنے کی اجازت دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) مدارس کھولنے کا معاملہ، وفاقی حکومت نے مدارس کھولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، مذاکرات میں وفاقی وزیر تعلیم نے موقف دیا کہ مدارس کھولنے کی اجازت دی تو سکولز اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی کھولنا پڑیں گے۔

اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے وفد نے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے ساتھ ایوان اقبال میں مذاکرات کیے۔ دینی مدارس کے رہنماؤں کی قیادت قاری حنیف جالندھری نے کی۔ وفد کی جانب سے مدارس کھولنے پر اصرار کیا گیا تاہم وزیرتعلیم نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کے رہنماؤں نے سوال کیا کہ اگر باقی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں تو مدارس کیوں نہیں کھولے جاسکتے؟ مدارس کو طے شدہ ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے جس پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے موقف اختیار کیا کہ مدارس کھولنے کی اجازت دی تو سکولز اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی کھولنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے مدارس کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے- صوبے پہلے ہی بعض اقدامات پر ہم سے نالاں ہیں، فی الوقت مدارس نہیں کھولے جاسکتے۔ وفاقی حکومت کے جواب پر مدارس نے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔