سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم شروع

سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ لاہور کےسرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم شروع،  شہرکےگیارہ سو اڑتالیس سکولوں میں زیرتعلیم چھ لاکھ بچوں میں 26 لاکھ کتابیں مرحلہ وار تقسیم کی جائیں گی۔


لاہور میں مرحلہ وار کتابوں کی تقسیم کےعمل سے طلباوطالبات انتہائی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کتابیں ملنے سےوہ اپنا تعلیمی سفر بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں گے۔ سکول پرنسپل رانا عطاء محمد اورٹیچر رانا لیاقت علی کا کہنا ہےکہ کتابوں کی تقسیم  کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، کتابیں ملنے سے یقیناء بچوں کوفائدہ ہوگا۔


ڈسٹرکٹ لاہورکےسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو مرحلہ وار 9جولائی تک کتابیں تقسیم کردی جائیں گی۔ کورونا کےباعث جہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل تھیں وہاں اب کتابیں ملنے سےطلباوطالبات اپنی علمی پیاس بھجا سکیں گے۔

15 جون کو آٹھویں جماعت اور 16 جون کو ساتویں جماعت کو کتابیں دی جائیں گی،  22 جون کو چھٹی جماعت اور 23 جون کو پانچویں جماعت کو کتابیں ملیں گی۔ 29 جون کو چوتھی اور 30 جون کو تیسری جماعت کو کتابیں تقسیم ہوں گی، 9 جولائی کو دوسری اور 10 جولائی کو پہلی جماعت کو کتابیں دی جائیں گی۔ کتابیں ایک روز قبل کلاس انچارج کو دی جائیں گی۔ سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کے وقت کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ  سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کا عمل 15 اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے تقسیم کا عمل  شروع نا ہوسکا ،  کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر نئے سیشن کے لئےشہر کےتمام  سرکاری سکولوں کو کتابوں کی تقسیم روک دی گئی تھی۔

 

 دوسری جانب  یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکے 20 فیصد مستحق طلبہ کو اینڈرائیڈ ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، وی سی یو ایچ ایس نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے کورونا کے علاج کے لئے سینتھیٹک اینٹی باڈیز کی تیاری شروع کردی ہے اور مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اقدام کا مقصد ای لرننگ کے ذریعے کلاسز منعقد کرنا ہے تاکہ اس ماحول میاں طلبہ کا وقت ضائع نا کیا جائے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer