ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سلیبس کے مطابق گیارہویں جماعت کی اردو کی درسی کتاب شائع ہوگئی

نئے سلیبس کے مطابق گیارہویں جماعت کی اردو کی درسی کتاب شائع ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع کردی

پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے نہم اور گیارہویں کیلئے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا  جس کے مطابق اس  تعلیمی سال کیلئے انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے، بائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کردیا گیا ۔ نہم و گیارہویں جماعت  کے طالبعلم  آئندہ سال نئے سلیبس کے مطابق کتب پڑھیں گے 

نئے سلیبس کے مطابق  پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی گیارہویں کی اردو کی کتاب شائع ہوگئی ہے جس کے مولفین میں ڈاکٹر خاور نوازش،طارق حبیب،پروفیسر ظفرالحق چشتی ،طاہر صدیقی ، حنان محمود شامل ہیں 

نئی شائع ہونے والی درسی کتاب 27 ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی ہے اور اس کی قیمت 151 روپے رکھی ہے 

دوسری جانب  دیال سنگھ  کالج کے  اردو کے پروفیسر ناصر بشیر نے  سٹوڈنٹس کی آسانی کے لیے رہنما کتاب  بھی شائع کردی ہے ۔ انہوں نے گوہر اردو کے نام سے کتاب شائع کی ہے جو پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی کے نئے نصاب کے عین مطابق ہے