سٹی42: پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تھنڈر سٹارم آنے کی پیشگوئی کی وجہ سے شہریوں سے خاص احتیاط کرنے کی درخواست کی ہے۔
ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آسمانی بجلی سے محفوظ رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔ بارش کے دوران ڈرائیو کرتے ہوئے گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور دوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلے پر رہیں۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ایمرجنسی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
آج لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے
دوسری جانب ترجمان واسا کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جیل روڑ 47، قرطبہ چوک 44 اورگلبرگ میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ 47، گلشن راوی 35، اقبال ٹاؤن 33، سمن آباد 28 اورجوہرٹاؤن میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔