عبدالعلیم خان نے شہبازشریف کوبڑا چیلنج کردیا

عبدالعلیم خان نے شہبازشریف کوبڑا چیلنج کردیا
کیپشن: City42 - Abdul Aleem Khan, Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) پی پی 162 چونگی امرسدھو میں نالہ بھرنے کے باعث سیوریج کا پانی ملحقہ سڑکوں پر جمع ہوگیا، حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے گندے پانی میں کمپین کی، سابق وزیر اعلیِ شہباز شریف کو علاقے کے نلکے کا پانی پینے کا چیلنج کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔چودھری اعتزاز احسن نے حسن اور حسین نواز کو اہم مشورہ دیدیا

تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو شنگھائی روڈ کا نالہ اوور فلو ہوجانے کے باعث سیوریج کا پانی ملحقہ سڑکوں پر بہنے لگا جس سے راہگیروں، علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد کو شدید دقت کا سامنا رہا۔ پی پی 162 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے گندے پانی میں انتخابی مہم چلائی، سٹی 42 سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کو چیلنج کیا کہ اگر وہ چونگی امرسدھو کے رہائشیوں کو میسر نلکوں میں آنے والا پینے کا پانی یہاں خود آکر پی لیں تو علیم خان اپنی انتخابی مہم چلانا چھوڑ دے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پرانا موبائل فون آپ کیلئے خطرہ بن سکتا کیونکہ۔۔۔۔۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام کی صحت سے کوئی سروکار نہیں، بڑے میاں کا حال دیکھ کر چھوٹے میاں کے ہاتھ پاؤں بھی پھولے پڑے ہیں اور اپنی ناقص کارکردگی کے باعث عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔