ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں یخ بستہ ہوائیں،درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا

 لاہور میں یخ بستہ ہوائیں،درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان : لاہور میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں،شہر میں سردی نے پنجے گاڑ لئے، درجہ حرارت 5 ڈگری تک گر گیا۔
لاہور کا مطلع ابر آلود ہے،دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر میں بارش کے امکانات کم مگر سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
 دوسری جانب شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 193ریکارڈ کی گئی ۔لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
برکی روڈ پر  آلودگی کی شرح 238،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 196،علامہ اقبال ٹاؤن 194  جبکہ سول سیکرٹریٹ میں شرح 190 ریکارڈ کی گئی۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، صوبے کے مختلف میدانی اضلاع میں دھند کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بالائی اضلاع بشمول سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں بھی درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم جبکہ پشاور، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں دھند متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔